مرکزی تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین آزاد کشمیر کی کال پر راولاکوٹ میں بھی کام چھوڑ ہڑتال ‘فنی ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی

منگل مئی 18:55

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) مرکزی تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین آزاد کشمیر کی کال پر پورے آزادکشمیر کی طرح راولاکوٹ میں بھی ایک روز ہ کام چھوڑ ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

فنی ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر 10مئی تک غیر جریدہ ملازمین کے مطالبات پور ے نہ کیے گئے تو گیارہ مئی سے مکمل کام چھو ڑ ہڑتال کی جائے گی ۔

ہڑتال کے دوران کسی قسم کی کوئی ایمرجنسی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی بجلی کے بلات کی ترسیل کی جائے گی ۔ ہڑتالی کیمپ سے مرکزی صدر غیر جریدہ فنی ملازمین اعجاز شاہسوار ، مرکزی سیکرٹری مالیات محمد نسیم خان ، ضلعی صدر عبدالقیوم خان، طارق ضیاء ، شوکت شاکر ، محمد دائود رفیق ، محمد نیاز خان، اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :