صفائی نصف ایمان ہے ‘ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ادارہ کے ساتھ تعاون

کیاجائے‘صفائی کے حوالے سے آج دوسرے دن بھی ترقیاتی ادارہ کے زیر اہتمام سنیٹری ورکرز نے صفائی کا کام جاری رکھا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان کا بیان

منگل 8 مئی 2018 18:55

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ادارہ کے ساتھ تعاون کیاجائے ۔صفائی کے حوالے سے آج دوسرے دن بھی ترقیاتی ادارہ کے زیر اہتمام سنیٹری ورکرز نے صفائی کا کام جاری رکھا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تاجران ادارہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر خوبصورت بنایا جاسکے ۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردکسی قوم کے مخلص نہیں ہوسکتے نہ ہی ان کا کسی سیاسی جماعت یا مسلک سے کوئی تعلق ہے ۔انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

متعلقہ عنوان :