محکمہ امور حیوانات پونچھ کے زیر اہتمام گھریلو مرغبانی کیلئے 200سے زائد افراد کو مرغیاں فراہم کر دی گئیں

منگل 8 مئی 2018 18:55

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ امور حیوانات پونچھ کے زیر اہتمام گھریلو مرغبانی کیلئے دو سوسے زائد افراد کو مرغیاں فراہم کر دی گئیں ، اس ضمن میں گزشتہ روز منگل کو متیال میرہ میں تقریب منعقد ہوئی، وٹرنری آفیسر ڈاکٹر طاہر محمودنے ڈاکٹر بشریٰ عزیز ، ڈاکٹر نورین بشیر کے ہمراہ ان دوہزار کے لگ بھگ مرد و خواتین کو مرغیاں فراہم کیں ، جبکہ دیگر سٹاف ممبران ارشد کیانی ، نذیر کیانی ، برکت حسین ، محمد افراز نے ان کی معاونت کی ، اس موقع پر ڈاکٹر طاہر محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ امور حیوانات شعبہ مرغبانی کے زیر اہتمام اس عمل کو اب مزید فعال کیا جا رہا ہے ، گھریلو سطح پر مرغبانی کو فروغ دے کر جہاں لوگ اپنی آمدنی کا بڑا حصہ بچا سکتے ہیں وہاں گوشت اور انڈے کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ، محکمہ امور حیوانات شعبہ مرغبانی نے لوگوں کو اس جانب مائل کرنے کیلئے ہمیشہ جاندار اقدامات کئے جس کے بہترین نتائج مرتب ہوئے ، محکمہ امور حیوانات نے ہمیشہ ان لوگوں کو بھرپور رہنمائی و معاونت فراہم جو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں ، ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ غریب اور متوسط طبقات کے لوگوں کے ذرائع آمدن میں اضافہ کرکے انہیں بحرانی کیفیت سے نکالا جائے ، انہوں نے اس موقع پر موجود خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مرغیوں کی حفاظت و پرورش کیلئے محنت کریں اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ انہیں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ، محکمہ امور حیوانات کا فیلڈ سٹاف رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود رہتے ہیں ، ان سے بھرپور رہنمائی لی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :