محکمہ صحت ای پی آئی پونچھ کے زیر اہتمام ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر سردار محمد دائود کی زیر صدارت پونچھ کے ویکسینٹر کی ماہانہ ریونیو میٹنگ کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 19:01

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ صحت ای پی آئی پونچھ کے زیر اہتمام پونچھ کے ویکسینٹر کا ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر سردار محمد دائودکے زیر صدارت ماہانہ ریونیو میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ۔ ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر سردار محمد دائود نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ قطرے پلانے والے دو سال سے کم عمر بچوں کو دس خطرناک ترین بیماریوں کے خلاف بروقت ویکسی نیشن کریں یہ آپ کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی شرح اموات کو کم سے کم کرنے کیلئے اپنا کردار اد اکریں اپنے فرائض کو دیانت دار سے انجام دیں اپنے سنٹر کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کریں وی پی ڈی کی ہفتہ وار رپورٹ کو بروقت ڈی ایچ او آفس ارسال کریں ماہانہ ویکسی نیشن رپورٹ کو بھی مکمل کر کے بروقت دفتر پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

سنٹر پر تمام چار ٹیسٹ آویزاں ہونے چاہیے اگر کسی سنٹر پر کوئی بھی بچہ خسرہ کی علامت کے ساتھ آتا ہے تو اس کو بھی بروقت رپورٹ کریں اور یہ کوشش کریں کہ پورے ضلع میں کوئی بھی بچہ ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے تمام ویکسی نیٹر اپنے اپنے سنٹر سے ملحقہ دیہاتوں میں آوٹ رینج کا منصوبہ تشکیل دیں تاکہ آبادی کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جاسکے اس موقع پر عباسپور میں محکمہ صحت کے اے ایس وی محمد ریاض علی شاہ مرحوم کی وفات پر دعائے مغفرت اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا گیا اس موقع پر سردار سجاد حنیف ، سندس شریف ڈار، انیلہ خاتون ، سردار شاہد رفیق ، محمد بشیر اور دیگر نے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :