باغ کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین وآفیسران حاضری کو یقینی بنائیں ‘دفتری اوقات کی پابندی کی جائے ‘اکثر ذمہ داران ملازمین تین تین گھنٹے اداروں میں لیٹ آتے ہیں اور لوگ صبح سویرے ان کے دفاتروں میں انتظار کرتے رہتے ہیں

جماعت اسلامی ضلع باغ کے قائم مقام امیر حاجی افراہیم خان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 8 مئی 2018 19:01

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی ضلع باغ کے قائم مقام امیر حاجی افراہیم خان نے کہا ہے کہ ضلع باغ کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین وآفیسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں دفتری اوقات کی پابندی کی جائے اکثر زمہ داران ملازمین تین تین گھنٹے اداروں میں لیٹ آتے ہیں اور لوگ صبح سویرے ان کے دفاتروں میں انتظار کرتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی افراہیم خان نے کہا کہضلع باغ میں جتنے بھی آفیسران وقت پر نہ آنے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے اپنی ڈیوٹی بروقت ادا نہ کرنے سے رزق حلال میں بھی فرق پڑتا ہے اگر ان غیر حاجڑ ملازمین نے اپنی روش نہ بدلی اور اپنی حاضری کو یقینی نہ بنایا تو ہم ان اداروں کے سربرہان کے خلاف اوپر اعلیٰ احکام کو شکایات کریں گے اگر پھر بھی انہوں نے اپنی حاضری کو یقینی نہ بنایا تو ان کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر بھی مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے جائز حقوق کا خیال ضرور رکھیں گے لیکن دیگر عوام کے حقوق کا بھی خیال رکھا جانا چائیے کیونکہ کارکنوں کو خوش کرنے سے اللہ کو خوش کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :