ا مریکہ چین کے ساتھ تجارتی امور پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتا ہے،چینی وزارت خارجہ

چین اور امریکہ کا برابری کی سطح پر مذاکرات سے اختلافات دور کرنا دنیا کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے، گنگ شوانگ

منگل 8 مئی 2018 19:01

ا مریکہ چین کے ساتھ تجارتی امور پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتا ہے،چینی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ا مریکہ چین کے ساتھ تجارتی امور پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتا ہے،چین اور امریکہ کا برابری کی سطح پر مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنا دنیا کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے اعلان کیا کہ چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ امریکہ کے ساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے جس پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ برابری کی سطح پر مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو دور کرنا چین امریکہ تجارتی تعلقات کی صحتمندانہ اور مستحکم ترقی کے لیے سودمند ہے اور یہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے مفادات سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

ہم نے وائٹ ہاوس کی ترجمان کے بیان کو سنا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی امور پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتا ہے۔یہ ایک مثبت سگنل ہے۔یاد رہے کہ تین سے چار تاریخ تک امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر خزانہ سٹیفن منوچن نے ایک وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیا تھا اور لیو حہ کے ساتھ چین امریکہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :