تعلیم و صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ایس ڈی جی سیکرٹریٹ رابطہ کاری کا کام بخوبی نبھا رہا ہے،

خیبرپختونخوا اور پنجاب ٹاسک فورسز فعال ہیں، مقامی حکومتوں کے نظام کو ارتقاء کیلئے وقت دینا ہو گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اجلاس سے خطاب

منگل 8 مئی 2018 19:05

تعلیم و صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ایس ڈی جی سیکرٹریٹ رابطہ کاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ایس ڈی جی سیکرٹریٹ رابطہ کاری کا کام بخوبی نبھا رہا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب ٹاسک فورسز فعال ہیں، مقامی حکومتوں کے نظام کو ارتقاء کیلئے وقت دینا ہو گا۔ منگل کو پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت کنوینئر مریم اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں شعبہ تعلیم میں یکساں مواقع کی فراہمی پر بریفنگ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نکاسی آب کے مسائل اور ان کے حل پر بھی بریفنگ اور وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت اور مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعلیم و صحت میں صوبائی ٹاسک فورسز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب ٹاسک فورسز فعال ہیں، تعلیم و صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیاٹ جمع کرنے میں بین الاقوامی پارٹنرز کے کردار کی تعریف پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ڈی جی سیکرٹریٹ رابطہ کاری کا کام بخوبی نبھا رہا ہے، ڈیٹا جمع کرنے میں تھنک ٹینکس سے استفادہ کرنا چاہیے، مقامی حکومتوں کے نظام کو ارتقاء کیلئے وقت دینا ہو گا۔