Live Updates

جو سیاست کراچی میں ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ پی ٹی آئی کو کیا دے گی،مولا بخش چانڈیو

عمران خان ایک عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوششیں کررہے ہیں، سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 19:05

جو سیاست کراچی میں ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ پی ٹی آئی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو سیاست کراچی میں ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ پی ٹی آئی کو کیا فائدہ دے گی، عمران خان ایک عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوششیں کررہے ہیں، سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں عوام کی لڑائی بدقسمتی ہے، کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے قبل ملک کے اندر جذباتی ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں، عمران خان اور ان کی جماعت عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تصادم کی سیاست کسی کے فائدے میں نہیں ہے، جو سیاست ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ عمران خان کو کیا فائدہ دے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے جس سے ملک کا نقصان ہو گا، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانا خطرناک اور افسوسناک ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات