حکومت آزاد کشمیر مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کر رہی ہے، حکومت نے مہاجرین کی آباد کاری کا عمل ٹھوٹھہ میں شروع کر دیا ہے، بلا تخصیص آباد کاری کا کام جاری رہے گا‘رکن قانون ساز اسمبلی نسیمہ وانی کا بیان

منگل مئی 19:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) رکن قانون ساز اسمبلی محترمہ نسیمہ وانی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کر رہی ہے، حکومت نے مہاجرین کی آباد کاری کا عمل ٹھوٹھہ میں شروع کر دیا ہے، بلا تخصیص آباد کاری کا کام جاری رہے گا، حکومت مہاجرین کے کوٹے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، تمام محکمہ جات مہاجرین کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جو محکمہ مہاجرین کے کوٹے پر عملدرآمد نہیں کر رہے ان کے خلاف اسمبلی فلور میں تحریک اور آواز بلند کروں گی، مہاجرین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ مہاجرین کے مسائل حل کر نے میں اپنے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :