بزرگ سیاستدان سردار معروف اخترعباسی کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

منگل 8 مئی 2018 19:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) آزاد کشمیرکے بزرگ سیاستدان ، دانش ور ، مفکر، مصنف ، جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے سربراہ ، خورشید ملت خورشید حسن کے دست راست اور نظریاتی وارث سردار معروف اخترعباسی کی وفات پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ، سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ، سیکرٹری اطلاعات سردارجاوید ایوب ، سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو پوری کشمیری قوم کے لئے بڑا سانحہ اور نظریاتی سیاست کے باوقار دور کا خاتمے سے تعبیر کیا اور ان کی بلندی درجات ، پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرنے کے لئے اللہ تعالی کے حضور شفاعت رسول کے لئے دست دعا بلند کی ہے اور مطالبہ کیا کہ کسی بڑے تعلیمی ادارے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والی شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کر کے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے ۔