مظفر آباد پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 7 جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج

منگل 8 مئی 2018 19:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ایس ایس پی ارجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایات پر SHOسٹی شجاع گیلانی کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ عبدالمجید عباسی (عرف حمیدہ کپی ) کی رہائش گاہ تگاڑہ ماکٹری پر چھاپہ تھانہ سٹی کی دبنگ کاروائی قماربازی کے اڈا پر چھاپہ 7افراد گرفتار جوا ء پر لگی لاکھوں روپے نقدی ضبط ، ملزمان پابند سلاسل مقدمہ درج تفتیش شروع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ا دارلحکومت کو نواحی علاقہ گوجرہ میں ایک گھریلو مکان میں خبر کی اطلاح پر تھانہ پولیس کا رات گئے چھاپہ رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے 7افراد جن میں محمد طاہر والد یاسین اعوان ساکنہ گوجرہ ، عبدالحمید عباسی والد عبدالرحمن ساکنہ ماکڑی ، محمد محسود ولد علی زمان ساکنہ گوجرہ ، محمد سلیم والد یوسف ساکنہ اپر پلیٹ ، محمد پرویز والد خانی زمان ساکنہ لوئر چھتر ، معروف ولد محمد صادق اعوان ساکنہ ربانی کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے جواء پر لگی ایک لاکھ چہتر ہزار نقد سمیت دو پرائز بانڈز 15/15 باری مالیت کے تین چیک سات عدد قیمتی موبائل ضبط کرتے ہوئے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا عوام علاقہ سیاسی سماجی مذہبی تجارتی زعماء کے تھانہ سٹی کی کاروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او شجاع گیلانی اور دیگر عملہ کو کی جانے والی کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کے ہمراہ اے ایس آئی طفیل ، شاہدالرحمن ، تفتیشی آفسر کاشف اوردیگر بھی موجود تھے ۔