اقوام متحدہ کشمیریوں نوجوان کی شہادت پر خاموشی اور بھارت کے ظلم پر روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں

کشمیر وائس انٹرنیشنل کے چیئرمین ایم اے رانااور جاوید احمد کا مشترکہ بیان

منگل 8 مئی 2018 19:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) اقوام متحدہ کشمیریوں نوجوان کی شہادت پر خاموشی اور بھارت کے ظلم پر روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔کشمیر وائس انٹرنیشنل کے چیئرمین ایم اے راننااور جاوید احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت دشت گردی کے خلاف اقوام عالم کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہیں مودی دینا کا سب سے بڑا دشت گرد انسان ہے ۔

آزادی کشمیری قوم کا بنیادی حق ہیں ۔بھارتی وزیراعظم مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگ چکے ہیں ۔بھارت کی تباہی کشمیریوں کے ہاتھوں سے ہوگی ۔کشمیر کی آزاد ی کی منزل قریب ہیں۔برطانیہ میںمقیم کشمیر ی بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔میں کشمیری طلبہ پر فوجی مظالم،تعلیمی اداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظالم روکنے کا مطالبہ کیا، جموں کشمیر میں بھارتی قابضین کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی، انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کیخلاف بڑھتے ہوئے تشدد میں ملوث بھارتی اہکاروں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنے۔

(جاری ہے)

آج انسانی حقوق کی تنظموں کیوں خاموشی ہیں ۔بھارت جنوبی الشاکا امن تباہ کررہاہیں ۔بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کرکے ختم کررہی ہے کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر محمد رفیع بٹ اور 14نوجوانوں کا قتل، نہتے عوام پر جان لیوا حملے انسانیت اور کشمیریت کے خلاف بھارت کا اصل منصوبہ ہیں، کشمیر میں نہ بچے محفوظ ہیں نہ جوان، خواتین اوربزرگوں کے سہارے چھینے جا رہے ہیں گھر بازار جلائے جا رہے ہیں بھارتی حکومت نے کالے قوانین کا نفاز کر کے کشمیریوں کی جانیں اور عزتیں خطرے میں ڈال دی ہیں ان کا کہنا تھا کیچھ تہ بل میں کشمیری نوجوان کو کچل کر شہید کرنا بھارتی سفاکیت ہے ۔

بھارتی مظالم، ہٹ دھرمی اور فوجی طاقت کا بے جا استعمال پورے خطے کو تباہی سے دوچار کردے گا، بھارتی ریاستی دہشت گردی اب انتہا کو پہنچ رہی ہے ظلم اور طاقت کا راج بھارتی سالمیت کیلیئے تباہ کن ثابت ہو گا۔