پی ایس ایل کا شاندار انعقاد،آرمی چیف کا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو تعریفی خط

میچزکا پاکستان میں انعقاد سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے نہ صرف پاکستان کرکٹ کوفائدہ پہنچے گا بلکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا اورسیکیورٹی خدشات بھی دورہوں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 8 مئی 2018 19:11

پی ایس ایل کا شاندار انعقاد،آرمی چیف کا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو خط لکھ کر پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ان کی تعریف کی۔پی سی بی کے مطابق منگل کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کوتعریفی خط لکھا ہے۔خط میں آرمی چیف نے پی ایس ایل کے میچز اورویسٹ انڈیزکیخلاف ہوم سیریزکامیابی سے منعقد کرانے پرنجم سیٹھی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں آرمی چیف کا کہناتھا کہ ان میچزکا پاکستان میں انعقاد سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے نہ صرف پاکستان کرکٹ کوفائدہ پہنچے گا بلکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا اورسیکیورٹی خدشات بھی دورہوں گے۔پی سی بی نے انٹرنیشنل میچزکیلئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی تھی،جس پرآرمی چیف نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کا مثبت امیج دنیا کیسامنیلانیکیلئے پی سی بی کیساتھ بھرپورتعاون کرتی رہے گی۔