پاکستانی باکسرمحمد وسیم 15جولائی کوجنوبی افریقی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے

باکسر محمدوسیم آئی بی ایف ٹائٹل فائٹ کرنیوالے پہلے پاکستانی باکسر ہوں گے

منگل 8 مئی 2018 19:11

پاکستانی باکسرمحمد وسیم 15جولائی کوجنوبی افریقی کھلاڑی سے مقابلہ کریں ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء)پاکستانی باکسر محمدوسیم 15جولائی کوآئی بی ایف ٹائٹل کیلئے جنوبی افریقی میتھالین سے مقابلہ کریں گے، وہ آئی بی ایف بیلٹ کیلئے فائٹ کرنیوالے پہلے پاکستانی باکسر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئیپندرہ جولائی کورنگ میں اتریں گے۔آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ 15جولائی کوملائیشیامیں ہوگی۔محمدوسیم کے مطابق آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فلپائن کے باکسرڈونی نائنٹیز کے بعد خالی ہے۔جسے حاصل کرنے کاان کیپاس نادرموقع ہے۔کھلاڑی نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ وہ یہ موقع رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔