Live Updates

سرکاری خزانے سی4.9ارب ڈالر بھارت بجھوانا سنگین معاملہ،آخر نواز شریف نے اس ملک کے ساتھ کرنا کیا تھا محمود الرشید

نواز شریف مسلم لیگ ن کی چھتری تلے اپنے جرائم چھپا رہے ہیں لیکن قوم اب کسی دھوکے میں نہیں آئے گی‘پارٹی رہنمائوں اور کارکناں کے وفود سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 19:44

سرکاری خزانے سی4.9ارب ڈالر بھارت بجھوانا سنگین معاملہ،آخر نواز شریف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ سرکاری خزانے سی4.9ارب ڈالر بھارت بجھوانا سنگین معاملہ،آخر نواز شریف نے اس ملک کے ساتھ کرنا کیا تھا ورلڈ بنک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک کے انکشافات نے پوری قوم پر سکتہ طاری کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں امیدار صوبائی اسمبلی عامر قریشی، میاں شفیق خادم ایڈووکیٹ، شوکت بھٹی، فاران مشتاق عرف فاری، نعمان رشید اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پراپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کے بانی اور قوم کے پیسے پر ڈاکہ مارنے والے آج صادق اور امین ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، نواز شریف مسلم لیگ ن کی چھتری تلے اپنے جرائم چھپا رہے ہیں لیکن قوم اب کسی دھوکے میں نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے ورلڈ بنک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک کے انکشافات نے پوری قوم پر سکتہ طاری کر دیا ہے، سرکاری خزانے سی4.9ارب ڈالر بھارت بجھوانا سنگین معاملہ اورملک سے غداری کے مترادف ہے، آخر نواز شریف نے اس ملک کے ساتھ کرنا کیا تھا ۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید نے ملاقات کیلئے آنے والے رہنمائوں اور کارکنوں کو آئندہ انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جلد از جلد کرنے اور عوام رابطہ مہم شروع کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ملک بھر سے اکثریت حاصل کرتے ہوئے عمران خان آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات