ضلعی انتظامیہ کرک نے رحمت آباد اور لتمبر میں مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس سے غیر معیاری ادویات برآمد کرلیں

منگل 8 مئی 2018 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنرکرک ظریف المعانی کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹرز کرک عرفان وزیر اور محمد سلیم نے رحمت آباداورلتمبرمیں جعلی ،غیرمعیاری،زائدالمیعاد اور نان رجسٹرڈ ادویا ت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی کلینکس اور میڈیکل سٹورز پراچانک چھاپے مارے اور کلینکس اورمیڈیکل سٹورزکی رجسٹریشن اور ان کے مالکان کے اسناد ودیگر دستاویزات کے علاوہ وہاں پر موجود ادویات بھی چیک کیںاور کچھ مشتبہ غیرمعیاری اور نان رجسٹرڈ ادویات برآمد کرکے ان کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے۔

(جاری ہے)

لیبارٹری رپورٹ کے بعدمالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1975ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پرتمام میڈیکل سٹورز کے مالکان کو صفائی برقرار رکھنے اور اپ ڈیٹڈ نارکاٹکس رجسٹررکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈرگ انسپکٹرنے متنبہ کیا کہ غیر لائسنس یافتہ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز/کلینکس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں اسی رفتار سے جاری رہیں گی اور کسی کوبھی انسانی جانوںسے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔