پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,442 کی سطح پر بند

منگل 8 مئی 2018 19:56

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,442 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,442 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.995 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,879 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.476 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.150 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 536.223 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 302.161 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت158.966 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 153.058 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 115.264 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 52.961 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 24.619 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 19.659 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت5.328 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی27 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18.068 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :