ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ ریلوے لائنوں و اطراف میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ

منگل مئی 19:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل واٹر کمیشن کی ہدایت پر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون سے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیںاور انکے ساتھ مل کرخصوصی صفائی مہم کے ذریعے عوام کو صاف ستھرا اور صحتمند ماحول فراہم کریں گے۔

انہوں نے ڈی ایس ریلوے ارشد سلام خٹک کے ہمراہ سٹی اسٹیشن سے ڈرگ روڈ اسٹیشن تک وزٹ کے دوران ریلوے ٹریک و اطراف میں صفائی کی صورتحال کیا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ نادر خان ودیگرافسران موجود تھے۔ ریلوے لائنوں و اطراف میں جگہ جگہ کچرا، ملبہ صاف کرنے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی مشینری استعمال کرے گی اور جوائنٹ مہم کے دوران پورے ریلوے ٹریک و اطراف کو صاف کیا جائے گا۔ جبکہ انہوں نے ڈی ایس ریلوے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے مستقل بنیاد پر صفائی رکھنے کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایک دن کا کام نہیں ہے مستقل بنیاد پر نظام مرتب دے رہے ہیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک کریں۔اس سلسلے میں تمام اداروں کا تعاون درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :