اوورہیڈبرجز کو خوبصورت بنانے کیلئے پینٹ کیا جارہاہے،ڈی جی پی ایچ اے

منگل مئی 20:06

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ملک جاوید نسیم نے بتایا ہے کہ شہر میں واقع تینوں اوورہیڈ برجز (پلوں) کو خوبصورت بنانے کیلئے پینٹ کیا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ تینوں اوورہیڈ برجز پر خوبصورت نقش ونگار اور مقامی ثقافت کو جامعہ سرگودہا شعبہ فائن آرٹس کے طلبہ کی مدد سے اجاگر کیا جا رہا ہے ، ہری پورہ برج ‘ خیام چوک برج اور ضلع کچہری برج کے نیچے ایل ای ڈی اور مرکری لائٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں ، ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ ضلع بھر میں پی ایچ اے کی کروڑوں روپے کی مختلف سکیموں پر کام جاری ہے ، اسی طرح مختلف پارکس کی تزئین وآرائش اور چوکوں کی خوبصورتی کا کام بھی جاری ہے۔