تھیلیسیمیا کا بہترین حل خاندان میں شادی سے پہلے جوڑے کا ٹیسٹ ہے،مقررین

منگل 8 مئی 2018 20:06

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) تھیلیسیمیاکی موذی بیماری بارے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر سیف لائف تھیلیسیمیاسنٹر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں ڈی پی او سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عرفان فرید ‘ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض ڈاکٹر کوثر رئیس ‘شازیہ بنگش ‘ ڈاکٹرعطرت اور ڈاکٹر تنویر سلہری سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تھیلیسیمیا موذی بیماری ہے اور اس کا بہترین حل خاندان میں شادی سے پہلے جوڑے کاتھیلیسیمیا کاٹیسٹ کروانا ہے ، انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور دوسروں کو بھی ترغیب کرنی چاہیے ، اس موقع پر سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر میں پچاس سے زائد بچوں کوخون لگایا گیا جبکہ والدین کیلئے کھانے پینے کا بھی انتظام کیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :