عارفوالا ، ٹریفک کے مختلف حاد ثات میں 3 افراد جاں بحق، 21زخمی

منگل 8 مئی 2018 20:22

عارفوالا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ٹریفک کے مختلف حاد ثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 21زخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں محلہ اقبالنگر کے نزدیک تیزرفتار ویگن اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجہ میں40سالہ غلام رسول جاں بحق جبکہ ویگن ڈرائیور اسد فرار ہوگیا، دوسرے حادثہ نواحی گائوں70/D میں پیش آ یا جہاں ٹیوب ویل کے نزدیک ٹریکٹر تلے آکر نذیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،تیسرے حادثہ چک شفیع کے نزدیک پیش آ یا، یہاں قصور سے ملتان براستہ عارفوالا جانے والی تیزرفتار بس سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں نعمان عتیق موقع پر زندگی کی بازی ہارگیاجبکہ 21مسافر زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد اورجاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادی گئیں ،بس ڈرائیور محمدساجد فرارہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔