محکمہ فوڈ کا چھاپہ، سرکاری باردانہ ٹریکٹرٹرالی سے برآمد، ملزم گرفتار

منگل 8 مئی 2018 20:22

عارفوالا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء)محکمہ فوڈ کا چھاپہ، گندم کا سرکاری باردانہ ٹریکٹرٹرالی سے برآمد، ملزم گرفتار، تفصیل کے مطابق اڈارنگشاہ پر محکمہ فوڈ نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمداشرف کو پکڑکر ٹریکٹر ٹرالی پر سرکاری باردانہ کے 2181تھیلے برآمد کرلیے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔