Live Updates

بلاول بھٹو کی کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش

کراچی میں بڑی مشکل سے امن قائم کیا ،اسے خراب ہونے نہیں دینگے،عمران خان حکم سعید گرائونڈ میں جلسہ کرلیں

منگل 8 مئی 2018 20:32

بلاول بھٹو کی کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گرائونڈ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حکیم سعید گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، اب اسے خراب ہونے نہیں دیں گے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو پیپلز پارٹی کے چودہ بیگناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حکیم سعید گرائونڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، شہید کارکنوں میں زیادہ کا تعلق ایسٹ سے تھا اس لئے حکیم سعید گرائونڈ کا انتخاب کیا، ہم نے جلسے کی اجازت کیلئے تمام قانون تقاضے پورے کئے مگر تحریک انصاف نے ہمیشہ بارہ مئی مزار قائد پر جلسہ کرنے کا کہا، ان کے پاس بارہ مئی کو منانے کیلئے کیا ہے، ہم تو شہدا کی یاد میں جلسہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کیمپ سے پی پی کارکنوں پر پتھرائو کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کیلئے کوئی جگہ تلاش کر دیں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گرائوند میں جلسہ کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا اس کے اس کے باوجود شہر کے امن کیلئے یہ پیشکش کر رہا ہوں، کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، خراب ہونے نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات