سعودیہ ،رومانیہ اور ترکی سے 350پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

ْسعودی عرب بیدخل 350 پاکستانیوں کو ضروری پڑتال کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا،12کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 8 مئی 2018 20:32

سعودیہ ،رومانیہ اور ترکی سے 350پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب ،رومانیہ اور ترکی سے 362پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ،رومایہ اور ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 12مسافروں کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیاگیا،سعودی عرب سے آنے والوں کو ضروری جانچ پڑتال کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے 350پاکستانی سعودی ائیر لائنز کی پرواز3718کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پہنچے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق تمام بیدخل مسافرویزہ ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں مقیم رہے جنہیں سعودیہ کے سکیورٹی اداروں نے پکڑنے کے بعد قید میں رکھنے کے بعد بیدخل کردیا۔آنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ تاحال سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔علاوہ ازیں رومانیہ اور ترکی سے بھی 12پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔سکیورٹی اداروں نے غیر قانونی طریقے سے رومانیہ اور ترکی پہنچنے والے 12پاکستانیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا تھا جنہیں سزائیں مکمل ہونے پر گزشتہ روز ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعینات سکیورٹی نے ڈی پورٹ ہونے والے تمام مسافروں کو جیل منتقل کر دیا ۔