گداگروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

گرفتاری کے بعد ضمانت پر چھوڑنے کی بجائے تدارک سینٹر بھیجا جائے گا

منگل 8 مئی 2018 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) لاہور سمیت صوبہ بھر میں گداگروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ، گرفتاری کے بعد ضمانت پر چھوڑنے کی بجائے تدارک سینٹر بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروںنے قانون سازی کی تیاری کر لی ہے جس کے بعد گداگروں کو پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ضمانت کی بجائے سوشل ویلفیئر کے تدراک سینٹربھیجا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ان سینٹر زمیں بھکاریوں کو گداگری کے خلاف لیکچرز دیئے جائیں گے اور انہیںاس لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام تیاریوں پر کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :