سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر یانگ جنجون کی ملاقات

کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون سی پیک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے ہیں، دونوں منصوبوں پر ہوم ورک مکمل ہو رہا ہے، جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا،شعیب احمد صدیقی

منگل 8 مئی 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر یانگ جنجون نے منگل کو ملاقات کی۔ اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہاکراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون سی پیک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے ہیں، دونوں منصوبوں پر ہوم ورک مکمل ہو رہا ہے، جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا، کے سی آر معاشی جبکہ ایم ایل ون تذویراتی لحاظ سے پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی تیز تر تعمیر کیلئے پیشہ ور و تجربہ کار فرمز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک بلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا ایک اہم منصوبہ ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان رواں سال 5.8فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، چینی فرم کو سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو تکنیکی تربیت اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے۔ نائب صدر سی آ رسی سی نے کہاپاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعمیر میں ہرممکن کردار ادا کریں گے، سی آر سی سی، مستقبل میں پاکستان کے انفراسٹرکچر و صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی، سی آر سی سی پاکستان کی تعلیمی و تکنیکی اداروں کیساتھ مل کرجوانوں کو تربیت و ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی۔