منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سید حبیب الرحمن گیلانی کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

زونل منیجرز سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، رمضان پیکیج کو مانیٹر کرنے کیلئے ویجیلنس ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ

منگل مئی 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید حبیب الرحمن گیلانی نے منگل کو ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کی صدارت کی اور زونل منیجرز سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس دوران رمضان پیکیج کو مانیٹر کرنے کیلئے ویجیلنس ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ایم ڈی نے تما م جنرل منیجرز، زونل منیجرز اور ریجنل منیجرز کو سختی سے تاکید کی ہیں کہ رمضان پیکیج شروع ہونے سے پہلے تمام اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار سٹورز پوائنٹ پر بروقت پہنچنی چاہیے اور کسی بھی آئٹم کی کمی نہیں ہونی چاہئے اور پیکیج کے شروع سے لے کر آخر تک تمام سبسڈائزڈ اور نان سبسڈائزڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بغیرکسی دقت اور دشواری کے معیاری اشیاء خوردنوش ارزاں نرخوں پر مہیا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی نے رمضان پیکیج کو مانیٹر کرنے کیلئے ویجیلنس ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔تاکہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ایم ڈی نے تمام زونل اور ریجنل منیجرز کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہے کہ کسٹمرز کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور سٹورز کی صفائی اور ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے رمضان کے دورا ن عوام کی آگاہی کیلئے سٹورز میں قیمتوں کا چارٹ لگایا جائے۔اور سٹورز ٹائمنگ کی پابندی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔رمضان پیکج سے متعلقہ شکائات اور انکے بر و قت آزالے کیلئے کمپلینٹ سیل کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔