لاہور،گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ زخمی

منگل 8 مئی 2018 20:42

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک پائلٹ زخمی جبکہ دوسرا محفوظ رہا ، تفصیلات کے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، طیارہ گرنے سے ایک پائلٹ ٹرینر فہیم معمولی زخمی ہوا تاہم خوش قسمتی سے دوسرا پائلٹ ہشام محفوظ رہا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک گھر کی بیرونی دیوار کے اوپر گرا جس کے بعد ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی، ذرائع کے مطابق حادثہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا، ٹرینی پائلٹ فہیم طیارہ اُڑا رہا تھا جبکہ ہشام پائلٹ کے طورپرساتھ تھا، پائلٹ اورکنٹرول ٹاورکی گفتگوکا ریکارڈ سیل کر دیا گیا، دوسری جانب سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کاحکم دیدیا۔