چیئرمین سینیٹ نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

منگل 8 مئی 2018 20:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ستارہ ایاز اور سسی پلیجو نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔