بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو میڈیکل کالجوں میں سکالر شپ پر داخلے دینے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

منگل 8 مئی 2018 20:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی طرف سے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو سکالر شپ پر داخلے دینے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ہلال الرحمان، سجاد حسین طوری، مومن خان آفریدی، ہدایت الله اور اورنگزیب خان کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر پوری طرح عمل ہوگا اور آئندہ کوٹہ کے مطابق اس سلسلے میں طلباء کو سہولت فراہم کی جائے گی۔