ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 8 مئی 2018 19:10

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس سرفراز مرچنٹ کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے اس سلسلے میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماوں کو نوٹس بھجوائے تھے۔ جن رہنماوں کو نوٹس بھجوائے گئے تھے ان میں فاروق ستار، ارشد وہرہ، سہیل منصور، رؤف صدیقی اور ریحان منصور شامل تھے۔ ان رہنماوں کی جانب سے ایف آئی اے کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ایف آئی اے کو کوئی جواب نہ دیے جانے کے باعث اب ایم کیو ایم اور پی ایس ایل سے تعلق رکھنے والے رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان رہنماوں کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آ سکتی ہے۔