سینیٹ میں اپوزیشن کا موجودہ کابینہ کے ارکان کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ

منگل مئی 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سینیٹ میں اپوزیشن نے موجودہ کابینہ کے ارکان کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ کابینہ پر بے تحاشا اخراجات ہو رہے ہیں اور ایک بہت بڑی کابینہ قومی خزانے پر بوجھ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں وزراء کے بعد مشیروں، وزرائے مملکت کی تعداد بھی غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔

کابینہ کے ارکان کی تعداد کو قوم سے کیوں چھپایا جا رہا ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ کتنے وزراء مملکت، کتنے مشیر اور کتنے معاونین خصوصی ہیں۔ سینیٹ کو حق حاصل ہے کہ اسے کابینہ سے آگاہی ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر پارلیمانی امور کو کابینہ کے ارکان کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔