قومی اسمبلی اجلاس:تیزاب اور آگ سے جلائے جانے کے جرم سمیت متعدد بل منظور

منگل 8 مئی 2018 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں تیزاب اور آگ سے جلائے جانے کے جرم کا بل بہاولپورانسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈگری ایوارڈ کرنے کا ادارہ بنانے کا بل سر سید سینئر فار ایڈوانس سٹڈیزانجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ اور مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ فوجداری بل 1898 قومی اسمبلی سے منظور ہوگئے ہیں منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماروی میمن نے تیزاب اور آگ سے جلائے جانے کے جرم کا بل پیش کیا بل میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر کی تمام ترامیم شامل کرلی گئیں رکن اسمبلی ماروی میمن نے بل کی منظوری پر حکومت اور اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا وزیر مملکت بلیخ الرحمان نے ود بل قومی اسمبلی میں پیش کیے ایک بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈگری ایوارڈ کرنے کا بل اور سرسید سینئر فار ایڈوانس سٹڈیز کے قیام کا بل جن کو اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا دونوں بل وزیر مملکت بلیخ الرحمان نے اضافی ایجنڈے کے تحت پش کیے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سی ڈی اے آرڈینس قومی اسمبلی میں پیش کیا جس پر ڈاکٹر شیرین مزاری کی طرف سے اعتراض کیا گیا جس کے بعد ووٹنگ کرائی گئی اور آرڈینس کے حق میں 48 ووٹ اور مخالفت میں 38 ووٹ آئے سپیکر نے اپوزیشن کے اعتراض کے مسترد کرتے ہوئے آرڈینس کو پاس کرلیا اجلاس میں سید نوید قمر کی طرف سے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860 اور مجموعہ فوجداری بل1998قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے منطور کرلیا اور بل پاس ہوگیا