فنڈز نہ ملنے سے پڑھو پنجاب لکھو پنجاب منصوبہ ٹھپ ہوناتشویشناک ہے ، میاں کامران سیف

منگل 8 مئی 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب ،لکھو پنجاب منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی پر ٹھپ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ میٹروٹرین،میٹروبس اور میگا پراجیکٹ کی جانب مرکوز رہی جس کی بناء پر تعلیم جیسا اہم شعبہ نظرانداز ہوتا رہا جس کی وجہ سے پڑھو پنجاب منصوبہ ناکام ہوا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سابق مسلم لیگی وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں پنجاب میں کامیاب تعلیمی پالیسیوں کی بدولت شرح خواندگی میں اضافہ ہوا جس کی بین الاقوامی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے لیکن موجودہ دور حکومت میں حکومتی ناکام تعلیمی پالیسیوں کے باعث شرح خواندگی بڑھنے کی بجائے مزید کم ہوا ہے جو بیڈ گورننس کی انتہا اور موجودہ حکومت کی تعلیمی فنڈز کو میٹروٹرین و دیگر منصوبوں میں منتقل کرناہے جس سے پڑھو پنجاب لکھو پنجاب جیسا اہم تعلیمی منصوبہ بھی ناکام ہوا۔