Live Updates

ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ، خوفناک خبر

ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے سب کو تحمل کیساتھ بڑھنا ہوگا : شیخ رشید، کوئی حادثہ پیش آگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 8 مئی 2018 20:48

ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ، خوفناک خبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ہمیں تحمل کے ساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہئے اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہونگے گزشتہ روز لندن سے واپس لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جاتی امراء کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے اور آج جب خود گھر چلے گئے ہیں تو جاتی امراء کے دروازے کارکنوں کیلئے کھول دئیے گئے ہیں مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جلسوں کاانعقاد پاکستان مسلم لیگ ن کا حق ہے ہمیں شیخی دکھانے کا شوق ہے اور اب اسحاق ڈار ڈالروں میں لئے گئے قرضے سامنے آکر بھگتیں انہوں نے کراچی واقعہ اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں جاتے جاتے شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کے بعد گریٹر اقبال پارک کی صفائی بھی کرنی چاہئے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں ملکی خزانے میںقرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جس کے باعث ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات