Live Updates

تحریک انصاف لاہور حلقہ کے امیدواروں میں تنازع کے حل کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 8 مئی 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی تیس نشستوں سمیت سینٹرل پنجاب کے انتخابی حلقوں پر امیدواروں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کیلئے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء میاں افضل حیات کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں پارٹی کے سینئر رہنماء بھی شامل ہیں دس رکنی کمیٹی الیکشن 2018ء کے سلسلے میں انتخابی حلقوں میں بطور امیدوار درخواست گزاروں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کریگی اور باہمی رضا مندی سے ہر حلقے میں ایک امیدوار کاحتمی فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سفارشات پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کو پیش کریگی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ان انتخابی حلقوں میں افہام و تفہیم کے ساتھ اپنے امیدواروں کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے مصالحتی کمیٹی کے نام سے بنائی جانے والی یہ دس رکنی کمیٹی لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر وصول ہونے والی سات سو درخواستوں پر امیدواروں سے معاملات طے کریگی واضح رہے کہ لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدواروں نے الیکشن لڑنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کررکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات