شہباز شریف نے مختلف محکمہ جات میں تعینات پانچ پی سی ایس افسران کو گریڈ بیس سے گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

منگل 8 مئی 2018 20:48

شہباز شریف نے مختلف محکمہ جات میں تعینات پانچ پی سی ایس افسران کو گریڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مختلف محکمہ جات میں تعینات پانچ پی سی ایس افسران کو گریڈ بیس سے گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے جبکہ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ان افسران کو گریڈ اکیس میں ترقیوں کے حوالے سے پہلے ہی کلیئر کرچکا ہے ترقی پانے والوں میں عامر اعجاز،اظہار احمد،ڈاکٹر صالح اور دیگر شامل ہیں۔