بشارالاسد نے ایران کو شام سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت دی تو ان کا تختہ الٹ دیں گے،اسرائیلی وزیر

منگل 8 مئی 2018 20:50

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے وزیر یووال سٹائنٹز نے کہا ہے کہ اگر شامی صدر بشارالاسد نے ایران کو شام سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت دی تو وہ ان کا تختہ الٹ دیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یووال سٹائنٹز نے خبرادار کیا کہ اگر حملہ ہوتا ہے تو صدر بشار الاسد کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ان کا اور ان کی حکومت کا اختتام ہوگا۔

(جاری ہے)

یووال سٹائنٹز نے کہا کہ اسرائیل نے بشار الاسد کی جانب سے ہمارے اور اپنے لوگوں کے خلاف جرائم کے باوجود اسرائیل نے تاحال تنازع میں مداخلت نہیں کی ہے،اسرائیلی وزیر نے خبرادار کیا کہ ’اگر اسد نے شام میں فوجی اڈہ بنانے اور ہم پر حملہ کرنے کی ایران کو اجازت دی تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ان کا اور ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور وہ مزید شام کے حکمران نہیں رہیں گے