افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے حملہ، بیس طالبان ہلاک پندرہ زخمی

منگل مئی 20:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں بیس طالبان ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان و زارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ پکیتیا کے ضلع بارمل میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جسکے نتیجے میں سات مقامی کمانڈروں سمیت بیس جنگجو ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں آپریشن کے دوران کسی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔