چینی کمیونسٹ پارٹی کے سابق عہدیدا ر کو رشوت ستانی پر عمر قید کی سزا

منگل مئی 20:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کے سابق عہدیدار ،جو کہ سرکردہ لیڈر شپ کیلئے ایک دفعہ نامزد کئے گئے تھے، کو منگل کے روز رشوت ستانی پر عمر قید کی سزا دے دی گئی ہے،صدر شی جن پنگ کے مؤثر اینٹی کرپشن مہم میں کے کسی بھی عہدیدار کی گراوٹ کا نیا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

فرسٹ انٹرمیڈیٹ پیپلزکورٹ آف تنجن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ پولٹ بیورو ممبر اور جنوب مغربی شہر چانگ چنگ کے پارٹی سربراہ سن زنگ کائی پر 170ملین یوان(26.7ملین ڈالر)) رشوت لینے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ 54سالہ سن زنگ کائی کو ایک مرتبہ پولٹ بیورو کی سرکردہ سات رکنی قائمہ کمیٹی میں پروموشن کیلئے نامزد کیا تھا جو ملک پر حکمران ہے اور جس کی صدارت شی جن پنگ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :