مصر،یوٹیوب اور فیس بک پر طنزیہ ویڈیو ڈالنے کیلئے مشہورمصری بلاگر گرفتار

منگل 8 مئی 2018 20:51

قاہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) یوٹیوب اور فیس بک پر طنزیہ ویڈیو ڈالنے کیلئے مشہورمصری بلاگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،یہ بات ان کے خاندان نے گزشتہ ر وز بتائی ہے۔ ان کی بہن رولا نے غیرملکی خبررساںادارے کو بتایا ہے کہ شادی ابوزید کو اتوار کے روز گھر سے حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا’’وکلاء نے ہمیں بتایا کہ شادی ابوزید اس وقت مصر میں سرکاری سیکورٹی پراسیکیوشن کے ہاں زیر حراست ہیں اور یہ کہ ان کی تفتیش ہوگی‘‘۔

(جاری ہے)

ان کے وکیل عزا سلیمان کا کہنا ہے کہ انہیں اتوار کی علی الصبح پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔ ’’مالامال مواد‘‘کے نام سے ان کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر ان کی ڈالی گئی ویڈیوز کو لاکھوں دفعہ دیکھا جاچکا ہے۔ ایک ویڈیو نے 2016ء میں یوم پولیس پر خاص ہنگامہ برپا کیا،جو سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی 2011ء میں تنزلی کے سال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں ابوزید کو تحریر سکوائر میں تعینات پولیس افسران کو کنڈوم سے بنے غبارے پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،یہ سکوائر انقلاب کا مرکز رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :