زخمی فلسطینی کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں اسرائیلی فوجی کو رہا کردیا گیا

منگل 8 مئی 2018 20:51

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) زمین پر پڑے ایک زخمی فلسطینی کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں ایک اسرائیلی فوجی کو 9ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بعد منگل کو رہا کیا گیا ہے،یہ بات فوج نے بتائی۔ ایلور آذریہ کو 2016ء میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہربن میں عبدالفتاح الشریر کو ہلاک کرنے کے جرم میں ابتدائی طور پر 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مسلح فورسز کے چیف آف سٹاف گیدی آئزنکوف نے بعد ازاں سزا میں چار ماہ کی کمی کی تھی اور انہوں نے مارچ میں ضمانتی بورڈ میں مزید کمی کا حکم دیا تھا۔ فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ آذریہ کو 10مئی کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اسے اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے تل ابیب کے قریب واقع فوجی جیل تزریفم سے دو دن قبل ہی رہا کیا گیا ہے۔ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ اسے رہا کیا گیا ہے،یہ بات فوج کے ایک ترجمان نے منگل کو فرانسیسی خبررساںادارے کو بتائی۔ اسرائیل میں قیدیوں کی سزاؤں میں اکثر ان کے اچھے روئیے کی وجہ سے ایک تہائی دورانئے کی کمی کی جاتی ہے۔