جرمنی، دو ٹرینوں کے تصادم میں 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی

منگل 8 مئی 2018 21:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) جرمنی میں گزشتہ رات دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،یہ بات قومی ریل کمپنی نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ڈوئچے باہن نیٹ ورک آپریٹرنے کہا ہے کہ جرمنی کے جنوبی خطے بواریہ میں ایک مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرائی ہے۔ کچھ افراد شدید اور دیگر صرف معمولی زخمی ہوئے ہیں،یہ بات ڈوئچے باہن کے ترجمان نے جرمن خبررساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتائی۔ جرمن پولیس نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کمپنی نے فوری طور پر تصادم کے حادثے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔