اپوزیشن بائیکاٹ ،وینزویلا کے رہنما نکولس مدورو 20مئی کو انتخابات معطل کردیں،نائب امریکی صدر کا مطالبہ

منگل 8 مئی 2018 21:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے گزشتہ روز وینزویلا کے رہنما نکولس مدورو پر زور دیا ہے کہ وہ 20مئی کو ہونے والے انتخابات معطل کردیں جن کی اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے۔انہوں نے ان انتخابات کو’’دھوکہ‘‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مجوزہ نام نہاد انتخابات دھوکے اور سوانگ سے زیادہ کچھ نہیں ہیں،یہ بات پینس نے واشنگٹن میں امریکی ریاستوں کی تنظیم سے کئے جانے والے اپنے خطاب میں بتائی۔ ہم مادورو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ سوانگ انتخابات معطل کریں اور حقیقی انتخابات کرائیں،یہ بات پینس نے خطاب میں کہی،جو ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب واشنگٹن نے کیراکس کے خلاف کئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔