مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف حریت کانفرس آزاد کشمیر کا بھارئی سفارت خانے اور پاکستانی دفتر خارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 8 مئی 2018 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے قتل عام اور ظلم و بربریت کے خلاف حریت کانفرس آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں ہندستانی سفارت خانے اور پاکستان کے دفتر خارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ا ور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی مطاہرے میں حریت کانفرس کے نمائندیوں فاروق رحمانی ،الطاف بٹ، محمود ساگر،سلیم ہارون ،طاہر معسود، راجا شائین ، ایڈوکیٹ پرویز احمد شمیم شال ، امتیاز وانی ، اور آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے نمائندگان اور سیول سوسایٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سکول کے طلبا نے بھی شرکت کی مظاہرے میں بھارت فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ کشمیری نوجوان شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے مقرین نے اس بات پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا کہ بھارت نے تمام انسانی اور اخلاقی و قانونی اقدار کو روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں گولیوں اور پلیٹ گنز کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مرد زن کو بصارت سے محروم کر دیا سینکڑوں افراد کو زخمی کیا اور اسی طرح ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میںاپنی فوج کو نا صرف انسانی حقوق کی پامالیوں کا لائسنس جاری کیا ہے بلکہ کالے قوانین کے ذریعے ان کو بے گنا ہ بھی ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی قابض فوج کے بل بوتے پرکشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ عورتوں کی عزت و عصمت کو پامال کر نے کا معمول بنا رکھا ہے مقرین کا کہناتھا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن کشمیری عوام کسی بھی صورت میںایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں اس موقع پر مقرین نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حق خودرادیت کے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں اور کشمیریوں نے حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔

۔ شیرازراٹھور