نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت، خیریت دریافت کی

منگل 8 مئی 2018 21:04

نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں ائیر پورٹ سے سابق وزیراعظم مریم نواز کے ہمراہ سروسز ہسپتال گئے جہاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا نواز شریف نے احسن اقبال کے چھوٹے بھائی سمیت ان کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اس موقع پر سروسز ہسپتال لاہور میں سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کئے گئے تھے ہسپتال کے پارکنگ ایریا سمیت لان سے تمام مریضوں کے لواحقین کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔