احسن اقبال کے صاحبزاد ے کا والد کی عیادت کیلئے آنیوالے دوستوں،رشتہ داروںاور چاہنے والوں کا شکریہ

منگل 8 مئی 2018 21:04

احسن اقبال کے صاحبزاد ے کا والد کی عیادت کیلئے آنیوالے دوستوں،رشتہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) قاتلانہ حملے میں زخمی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے بیرسٹر احمد اقبال نے اپنے والد کی عیادت کیلئے آنے والے اپنے والد کے دوستوں،رشتہ داروںاور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ اللہ نے میرے والد کی جان بچائی گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر احمد اقبال نے کہا کہ وہ اپنے والدکی صحت یابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کے والد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :