Live Updates

ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

منگل 8 مئی 2018 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن معاشی ترقی کے لئے ٹھو س منصوبہ بندی پر عمل کررہی ہے ، عمران خان ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات