ایک لاکھ پندرہ ہزار بچوں کا کھلے آسمان تلے تعلیمی سرگرمیاں انجام دینا تعلیم کے شعبے میں کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ڈاکٹر مراد راس

منگل مئی 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ایک لاکھ پندرہ ہزار جماعتوں کے بچوں کا کھلے آسمان تلے اپنی تعلیمی سرگرمیاں انجام دینا پنجاب حکومت کی تعلیم کے شعبے میں کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعداد و شمار پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ہزار کلاس رومز خطرناک ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن پنجاب حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مہینوں میں میگا پرجیکٹ مکمل کرنے کے دعوے داروں کو آٹھ ہزار کے قریب کلاس رومز جو ایک سال سے زیر تعمیر ہیں نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ بچوں کے لئے اڑھائی لاکھ کلاس رومز حکمرانوں کی دعوئوں پر طمانچہ ہے۔ دس سال سے زائد کا تسلسل سے اقتدار کا مزہ لینے والے عوام کو تعلیم جیسی بنیادی سہولت بھی نہیں دے سکے۔