لاہور، خون کے عطیات دینے بارے آگاہی مہم کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام (SBTP) اور فیس بُک کے اشتراک سے خون کے عطیات دینے والوں اور ضرورت مند مریضوں کے درمیان رابطوں اور عام آگاہی کو فروغ دینے کیلئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس رفاہی اور انقلابی پراجیکٹ کے بانی پروفیسر حسن اے ظہیر نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2010 میںجرمن ڈیویلپمنٹ بنک کے ایف ڈبلیو اور جرمن حکومت کے فراخدلانہ تعاون سے رُوبہ عمل (فنکشنل) ہوسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ،بنگلہ دیش اور بھارت تینوں ممالک میں بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام (SBTP) سرگرم عمل ہے اور اس وقت خدا کے فضل وکرم سے خون کا عطیہ دینے والے 80 لاکھ افراد ہمارے پول میں شامل ہیں ،پاکستان میں دس علاقائی سنٹر اور 60 ہسپتالوں میں بلڈ بنک انتہائی تسلی بخش طور پر کام کر رہے ہیں ہماری ٹیم میں عائشہ حماد اورحماد یوسف جیسے درجنوں بے لوث ورکرز انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن آف میڈیکل لیبارٹریز اینڈ سائنسز کے مرکزی صدر عثمان وحیدنے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دے کر انسانی جان بچانے والے انسانیت کے جذبے سے شرشارلوگ لائق تحسین ہیں ۔